کراچی : تاجر اغوا، فیملی سے 2کروڑ کے ساتھ 2مہنگی گھڑیاں اور2 آئی فون کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی میں قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کیلئے چھوڑ کر آیا تھا۔مدعی کے مطابق اگلے دن تک والد کا فون نہیں آیا اور ان کا نمبر بھی بند جارہا تھا، 23 جون کو چھوٹے بھائی کے نمبر پر والد صاحب کے نمبر سے وائس میسج آیا،میسج میں میرے والد کی رہائی کیلئے اغواکاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا۔مدعی نے پولیس کو مزید بتایا کہ اغواکاروں نے والد کی رہائی کیلئے 2کروڑ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اغواکاروں نے والد کی تشدد زدہ ویڈیو بھی بھیجی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اغواکاروں نے
پڑھیں:
ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کیلئے اپنی جماعت سے ووٹ دینے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم مبینہ طور پر خودکشی کر چکے تاہم اِن کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسانی جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کے کئی برسوں تک دوست رہے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ 2004ء میں اِن کے ایپسٹین سے اختلافات ہو گئے تھے۔
اب حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں آیا ہے، جیفری ایپسٹین نے بانیٔ پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔