ضلع کشمور میں بے امنی عروج پر ،شہری قیمتی اشیا سے محروم ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ( نمائندہ جسارت)کافی عرصہ سے کشمور ضلع میں بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی آئے روز کسی نہ کسی کو اپنی قیمتی اشیا سے محروم کیا جاتا تھا۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن طارق مراد گھانگرو کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے تنگوانی، کندھکوٹ اور بخشاپور کے مختلف علاقوں میں مختلف گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کر کے مختلف لوگوں سے چھینی گئی گاڑیاں، ڈاٹسن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا بلکہ ان کے محفوظ پناہ گاہوں کو نذر آتش کر کے بھسم بھی کر دیا۔ ایس پی انسویسٹی گیشن طارق مراد گھانگھرو کی قیادت میں کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود میں منو بہلکانی گینگ کے خلاف آپریشن میں راکٹ لانچر کے گولے برآمد کرکے ڈاکوئوں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔ انڈس ہائی وے کندھکوٹ ،تنگوانی اور غوثپور کے علاقوں میں ڈکیتی رہزنی اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بہلکانی، کوکاری نندوانی، بنگوار اور جکھرانی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں جس میں رحیمو محمدانی کا بیٹا ،جکھرانی گینگ کا سرغنہ مرید جکرانی جان بحق اور جبکہ کئی اہم مقدمات اور واقعات میں مطلوب ڈاکوئوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایس پی طارق مراد کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ نے دی ہے ۔ جب تک سانس میں سانس ہے جرائم کے خلاف اس طرف جنگ جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔