عوام کو مہنگائی کا بڑاجھٹکا ،چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 59 پیسےفی کلو مزید بڑھ گئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسےفی کلو ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181روپےایک پیسےفی کلو تھی، جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسےفی کلو تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں چینی کی اوسط قیمت
پڑھیں:
سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
سٹی 42 : سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس رضا کاروں کے الاؤنس کی نئی شرح جاری کر دی، جس کے تحت کل وقتی سول ڈیفنس رضا کاروں کو اب 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ سول ڈیفنس ورکرز کو یومیہ 1 ہزار 923 روپے معاوضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جز وقتی انجام دینے والے رضا کاروں کو 960 روپے یومیہ دیا جائے گا۔
نئے وظیفے یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔