مائنز اینڈ منرلز بل ہمیں اندھیرے میں رکھ کر پاس کرایا گیا، جے یو آئی رہنما مولانا عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو اندھیرے میں رکھ کر مائنزاینڈ منرل بل پاس کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو چالاکی کے ذریعے پاس کروایا گیا اور تمام جماعتوں کو اندھیرے میں رکھ کر مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری لے لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سال 2018 اور سال 2024 کے انتخابات کو مسترد کرچکی ہے اورپی ڈی ایم کی جماعتیں حکومت میں ہیں جبکہ اس کے سربراہ اپوزیشن میں ہیں۔
سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کر تے ہوئے قوم کی طرف سے پاک فوج کو یقین دہانی کروائی تھی کہ 24 کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے اگلے دن پاک فوج نے 4 گھنٹوں کے اندر اندر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب کہ بھارت نے پھر جنگ بندی کی باتیں شروع کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے پاک فوج کی حوصلہ افزائی نہیں کی جبکہ ہم نے اپنے تمام تحفظات کو سائیڈ پر رکھ کر پاک فوج یقین دلایا کہ عوام کا تعاون انہیں حاصل ہے۔
سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہے اور عوام کی امیدوں پر اترے ہیں بلوچستان میں سنہ 2002 سے سنہ 2013 تک ہم حکومت میں تھے اس دوران بجٹ کا حجم 85ارب روپے تھا اور 30 سے35 فیصد حصہ ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جا تا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2002 میں بلو چستان میں صرف جامعہ بلو چستان تھی پھر سنہ 2002 سے لے کر 2013تک تقریباً 8 جامعات اور14 سے 15 کیڈٹ کالجز تعمیر کروائے گئے لیکن اس کے بعد صوبے میں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیے: گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے فارمولے کی بنیاد پر این ایف سی حاصل کیا جس کے بعد بجٹ 600 ارب تک پہنچ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کی بلوچستان اسمبلی سے 12 سیٹیں چوری کی گئیں لیکن ہم نے پھر عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کیا۔
سینیٹرمولانا عبدالواسع کہا کہ واشک کی پسماند گی ہم نے دیکھی ہے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہار پہنا کر پارٹی مؤقف کے برعکس سیاسی رویہ اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی جماعت ہے جس میں پارٹی ڈسپلن اور مشاورت کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں اور کسی بھی رکن کو ذاتی مفاد یا غیر جماعتی رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی لہٰذا رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد علی ریکی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کو موقع دے چکے ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جے یو آئی مائنز اینڈ منرلز بل مولانا عبدالواسع.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی مائنز اینڈ منرلز بل مولانا عبدالواسع انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام مائنز اینڈ منرلز انہوں نے کہا کہ جے یو ا ئی پاک فوج رکھ کر
پڑھیں:
بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا
گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں خرابی کے باعث تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ تین دن میں پائپ لائن کی مرمت مکمل نہ ہو سکی ہے۔ جس کے سبب کوئٹہ، قلات، مستونگ، پشین اور زیارت سمیت متعدد اضلاع میں گیس کا بحران بدستور برقرار ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ شدید سردی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا ہے، جبکہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بزرگ، خواتین اور بچے شدید پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ گیس کی فراہمی کل تک بتدریج بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔ موسم اور مقام کی دشواری کے باوجود ٹیمیں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔