سرگودھا،18سالہ نوجوان نہاتے ہوئے تھل نہر میں ڈوب گیا،،سرچ آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)18سالہ نوجوان نہاتے ہوئے تھل نہر میں ڈوب گیا،جس کی تلاش کے لئے ریسکیو نے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ پائی خیل کوٹ بیلیاں پل کے مقام پر 18سالہ نوجوان کیف نہاتے ہوئے تھل نہر میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122نے ریسکیو اینڈسرچ آپریشن شروع کر دیا اور مختلف ریسکیو ٹیکنیکس سکوبا سرچ اور بوٹ سرچ بروئے کار لاتے ہوئے مصروف عمل ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جنرل اسمبلی اجلاس، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔