سانحہ سوات کے بعد سیاسی قیادت اور انتظامی افسران کے اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت اور انتظامی افسران نے مشترکہ اہم فیصلے کرلیے۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ریور بیڈ میں قائم ہوٹلوں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل سے دریاؤں کے کنارے اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی سوات پہنچ چکی ہے، تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے گی، اے ڈی سی ریلیف کا دفتر رسپانس سینٹر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری کے مطابق اے ڈی سی ریلیف کے دفتر میں تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے، ریسکیو ٹیموں کو ڈرونز، لائف سیونگ جیکٹس اور دیگر جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ریسکیو کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، ایریگیشن کے پیشگی وارننگ نظام کا از سرِ نو جائزہ لے کر اسے مزید بہتر بنایا جائے گا، ملاکنڈ ڈویژن میں تمام دریاؤں کی مؤثر نگرانی کے لیے ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ گشت پر مامور ہوں گے۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوام کو دریاؤں سے دور رکھنے کی ذمہ داریاں بھی انجام دی جائیں گی، ریسکیو ٹیمیں تمام دریاؤں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی، پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سیاحوں اور شہریوں کو دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے مطلع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس کے اختتام پر دریائے سوات سانحہ میں جابحق افراد کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔ اور ریسکیو کو 3 میسنگ افراد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کل سے موٹروے پر تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند
سٹی 42 : 14 اگست جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں کل 13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔ جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علاوہ ازیں پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔