بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جولائی کو
پڑھیں:
تیسرا ٹی 20، منیبہ علی کی شاندار سنچری، پاکستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم سیریز 1-2 سے آئرلینڈ کے نام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا
آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے ناقابل شکست 64 اور گیبی لیوئس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 156 رنز بآسانی پورا کر لیا۔ اوپنر منیبہ علی نے 68 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس دوران انہوں نے 14 چوکے اور ایک چھکا جڑا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں تاریخی کامیابی
آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 39 رنز بنا کر منیبہ کے ساتھ 101 رنز کی شراکت قائم کی اور دونوں بیٹرز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 11 رنز سے اور دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئرلینڈ پاکستان ٹی20 سیریز عالیہ ریاض منیبہ علی