وزیر اعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجی0حات میں شامل ہے۔
ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔
ثناء میر نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثناء میر
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز خواتین ہوں گی
کراچی:13 ویں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔
منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی ویمنز کپ میں 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 14 امپائرز اور 4 میچ ریفریز ذمہ داریاں ادا کریں گی۔