بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان کی فتح سے اقوام عالم میں ملکی وقار بلند ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کے مؤقف کو واضح اور بھارت کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی بلکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا، جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا، اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔
چیئرمین سینیٹ، وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ’سپریم کورٹ کو ڈی چوک بنا دیا ‘، ججز اور وکیل حامد خان میں سخت جملوں کا تبادلہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل 12 دن کی جنگ کے بعد 20 ارب ڈالر کے جھٹکے سے دیوالیہ ہونے کے قریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منظوری میں اہم کردار ادا کے مشکور ہیں
پڑھیں:
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت کا سلسلہ کسی صورت منقطع نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔
رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے افغان حکام کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا برقرار رہنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ ایران امن و مصالحت کے ہر ممکن اقدام میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں