چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—’جیو نیوز‘ گریب
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے، سازش کے بغیر ہماری حکومت گرائی نہیں جا سکتی، چیلنج کرتا ہوں اگر آپ نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے، آج اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے خلاف لابنگ کی گئی، 9 مئی بہانہ ہے بانیٔ پی ٹی آئی نشانہ ہے، مجھے گرفتار کرکے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے کا کہا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے پورے پاکستان کے چکر لگوائے گئے، کہا گیا پی ٹی آئی چھوڑ دیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد مخصوص نشستوں کو چھینا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے لیکر اب تک سارے ٹیکٹس آپ کے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ تعمیری کام کریں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ کل وزیر اعلی نے کراچی کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم نے تو ستائیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا۔ میں ان کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ ہماری جوڈیشری نے ثاقب نثار جیسے ججز بھی دیکھے ہیں۔ ثاقب نثار نے قانون کی دہچیاں اڑائی ہیں۔ ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار بنے ہوئے تھے۔