سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عام تعطیل
پڑھیں:
یوم عاشور: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم یوم عاشور کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جن سرکاری و انتظامی اداروں کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں لازمی سروسز سے منسلک ملازمین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ یوم عاشور 6 جولائی کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان عام تعطیلات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور