آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو گرا دیا جاتا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور کا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا، اگر آئینی طریقے سے حکومت کو گرا دیا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آئینی طریقے سے حکومت کو گرایا نہیں جا سکتا، جس نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے۔
انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کر سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو ایک نظریہ اور سوچ دی، اس وقت ریاست فرعونیت پر اتری ہوئی ہے، اور ہماری مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دے دی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی حکومت کو
پڑھیں:
خواجہ آصف کی خیبرپختونخوا حکومت کے تبدیل ہونے سے متعلق اہم پیشگوئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت کی تبدیلی سے متعلق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت میں موجود جن لوگوں پر شک کررہے ہیں عمران خان ان کو قریب رکھ رہا ہے کہ شاید ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات بن جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کو اپنے ملک، صوبے یا سیاست کا کوئی پاس نہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان جب بھی کہیں گے اسمبلی کو ختم کردوں گا، یہ ان کی امانت ہے۔
98 مزیدپڑھیں:سالہ خاتون کی لیونل میسی کو شادی کی پیشکش؛ فٹبالر کا ری ایکشن وائرل