پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز کیا، عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنمائوں کا خط پڑھ کر سنایا۔

شیخ وقاص اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جیل میں ہمارے رہنمائوں کو قیدیوں کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے سات کارکن جو قید میں تھے بیماری کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی، پارٹی کے اختلافات کو پبلک میں نہ اچھالا جائے۔

نثار جٹ نے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی بجٹ کے حوالے سے وزیراعلی کے پی علی امین پر تنقید کی اور کہا کہ  علی امین بتائیں کہ خان صاحب کے بجٹ کے حوالے سے سٹیٹمنٹ کے بعد بجٹ کیوں پاس ہوا؟  کوئی پارٹی رہنما کوئی بیان دیتا ہے ، دوسرا کوئی اور بیان دیتا ہے، سب کا ایک بیان ہونا چاہئیے، بیرسٹر گوہر کو بانی نے چئیرمین بنایا ہے تو ہم انہیں فل مینڈیٹ دیتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ نثار جٹ نے کہا کہ  بیرسٹر گوہر آپ کھل کر فیصلے لیں، ان کے بعد سلمان اکرم راجہ نے بانی چئیرمین عمران خان کی بہنوں کا دفاع کیا اور کہا کہ کل ہماری کے پی ہائوس میں میٹینگ ہوئی ، علی امین اور بہنیں موجود تھیں، یہ تاثر غلط ہے کہ بہنیں پارٹی کے خلاف اور پارٹی بہنوڻ کے خلاف ہیںْ

علی محمد خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ  علی محمد خان نے سوشل میڈیا کو محدود کرنے کا کہ دیا،سوشل میڈیا کو صرف بانی چئیرمین کی رہائی کے مقصد کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے،  اس سے قبل احتجاج ہوئے، پورا کے پی کے نکلا ، اب پنجاب کو بھی نکلنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پر تنقید کی تو پنجاب کے ایم این اے نے علی محمد خان کو کھری کھری سنا دی،  علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب جتنا آپ کا ہے اتنا ہمارا بھی ہے۔

علی محمد خان نے مزاکرات کرنے کی حمایت کی اور کہا کہ  آپ مزاکرات کریں ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر احتجاج کرنا ہے تو کریں ہم اس پر بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

زرتاج گل نے اجلاس سے خطاب میں سلمان اکرم راجہ کی تعریف کی، زرتاج گل نے علی امین گنڈاپور کے بطور وزیراعلی کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں اسلام آباد کی بجائے اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنا چاہیے،  جیل سے جو پیغام آیا ہے اس پر ہمیں سوچنا چاہئے، سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کئے جا سکتے ہیں، حکومت بہت مضبوط ہو گئی ہے، مزاکرات کے لئے کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نام دئیے جائیں جن کو خان صاحب کہیں گے، ہمارے ممبران کو صرف نا اہل نہیں کیا جا رہا بلکہ سزائیں بھی ہو سکتی ہیں، یہی وقت ہے ہمیں حکمت عملی بنانی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خٹک پارٹی قیادت پر برس پڑے اور کہا کہ میرا یہ سوال ہے کہ مجھے بتایا جائے کہ پارٹی کے فیصلے کون کرتا ہے؟ جب پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ ہو گیا تھا تو سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹ کیوں کیا؟

شاہد خٹک نے کہا کہ کے پی کے کے کارکنان کو غدار کیہا گیا تو پارٹی قیادت چپ کیوں رہی؟ یہ ڈرامے بند کرو ، اگر جیل کے سامنے احتجاج کرنا ہے تو واضح بتایا جائے۔

شاہد خٹک نے علی امین کو گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ علی امین صاحب نہ میں آپ کا ملازم ہوں، نہ میں آپ کے گھر سے کھاتا ہوں، آپ کون ہوتے ہیں بتانے والے کہ میں صحیح نہیں بولا، عامر ڈوگر نے بھی شاہد خٹک کی باتوں کی تائید کر دی۔

زرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے بہت شکریہ شاہد خٹک صاحب آپ نے ہماری ترجمانی کی۔

زرائع  کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب  میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے، نظرئیے والے ہی صرف پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظرئیے پر کھڑے ہیں، انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے انہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا نظریہ میرا ایمان ہے، یہاں کوئی کومپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، میں اپنے ایمان اور نظرئیے پر قائم ہوں، مجھے کسی کی بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے، کسی پر تہمت لگانا بہت بڑا گناہ ہے۔

زرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ بانی چئیرمین کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، تحریک انصاف بے گناہ اسیران کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، بے گناہ سیاسی قیدی کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

قرارداد کے مطابق  بانی چئیرمین کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، جس میں احتجاج بھی ہے اور مزاکرات بھی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ آج کا اجلاس آئین و قانون کی جدوجہد ، بانی چئیرمین اور دیگر اسیران کی صحت کا خیال رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے، اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی محمد خان نے اجلاس سے خطاب عامر ڈوگر نے تحریک انصاف کی رہائی کے اور کہا کہ اجلاس میں نے کہا کہ شاہد خٹک کے مطابق نے اجلاس پارٹی کے علی امین میں کہا کے لئے

پڑھیں:

خیروپور،میونسپل کمیٹی کا اجلاس ،بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-11-15
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت و مچھلی مارکیٹ اور بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے بھاری وزنی گاڑیوں کے شہر میں داخل ہونے پر بندش عائد کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک بااختیار فورم بناکر اس فورم کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھینسوں کے باڑوں نے شہر میں گندگی پھیلائی ہے جبکہ مچھلی اور گوشت مارکیٹ شہر کے وسطی علاقوں میں ہونے کے باعث شہر میں بدبو اور تعفن پھیلتا ہے جبکہ غیر مقامی افراد کاروبار کے بہانے شہر کی سڑکوں کی فٹ پاتھوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنج گلہ چوک، شاہی بازار اور دیگر مصروف ترین سڑکوں پر لوگ قبضے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری تنظیموں کے رہنما تاجر قانون دان اور خیرپور دوست لوگ تعاون کریں گے تو ہم خیرپور شہر کو ملک کا مثالی شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر غلام قادر تْنیو،فیاض خمیسانی ایڈووکیٹ،نویداحمد میمن، انجمن تاجران کے صدر عاشق حسین عباسی ،سیدہ بی بی مونا شاہ، سید صغیر حسین زیدی ایڈووکیٹ ،ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد حسین ابڑو، غازی پریل شاہ،مولانا عبدالکریم مری پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلیٰ خان محمد خان،صحافی عامر عباسی،جمیل احمد جویو،کامریڈ شہباز پھلپوٹو اور میونسپل کمیٹی کے کونسلر شریک ہوئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • خیروپور،میونسپل کمیٹی کا اجلاس ،بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس؛ 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
  • آزاد کشمیر صورتحال پر اسلام آباد میں اہم اجلاس
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ