مخصوص نشستیں: آئینی بینچ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین کا غلط ترجمہ ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، یہ ہمارا حق تھا، ہم نے سنی اتحاد کونسل کو اس لیے جوائن کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک فارمیٹ دیا تھا، ہمارا حق سپریم کورٹ کے ججز نے مانا تھا، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اسطرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشستیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے نشستوں سے پی ٹی ا ئی کا فیصلہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبروں پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی کررہی ہے۔
11 اگست کا دن، قائداعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا’’آپ آزاد ہیں، اپنی مساجد میں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کیلیے، ریاست کا اس سے کوئی سروکار نہیں‘‘
مذکورہ جائیداد میں موضع موہڑہ نور میں 405کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،موضع موہڑہ نور میں 248کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،اس کے علاوہ 3کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے،زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔
مزید :