غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری سے مزید 72 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 4 ہفتوں میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نصیرات میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 9 افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 259 ہو گئی،1 لاکھ 32 ہزار 458 افراد زخمی ہو چکے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران 20 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
تل ابیب میں یرغمالیوں کے خاندانوں نے احتجاج کیا ہے اور اسرائیل حکومت کے ساتھ ساتھ امریکی صدر سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا شدید مطالبہ کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی، علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق مخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی، علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق چھبیسویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بینچ نے آئین کو ہرا دیا ہے، کنول شوذب مخصوص نشستوں کے کیس میں کب کیا ہوا، تفصیلات سب نیوز پر سپریم کورٹ آئینی بینچ کا مخصوص نشستوں سے متعلق مختصر تحریری حکمنامہ جاری،چار صفحات پرمشتمل فیصلہ سب نیوز نظر ثانی درخواستیں منظور ،تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں اسرائیلی
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ ڈمپر جلانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔