بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا میں لڑا جسے سراہا گیا؛ سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا میں لڑا جسے سراہا گیا، انڈیا دنیا کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں ناکام رہا، اب دوسرا کوئی اپشن نہیں، اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہی چلائیں گے، ہم نے الیکشن کے ذریعے بلاول کو پرائم منسٹر بنانا ہے، اس وقت اتحادی حکومت کو ساتھ چلانا ہماری مجبوری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی مناسب نہیں،نہ ہی ہمیں کوئی جلدی ہے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے، موجودہ حالات میں سیاسی بحران پیدا کرنا ملک کا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پیپلز پارٹی میں قابل ذکر الیکٹیبلز شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے اظہار تعزیت
سٹی 42: سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور مخلص رہنما شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پہنچ گئے
سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شوکت کشمیر ی کی وفات پر اہلخانہ سےاظہار تعزیت کیا ،مرحوم شوکت کشمیری کے ایصال ثواب کے کیے فاتحہ خوانی کی گئی
حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا ۔
حمزہ شہباز نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی نےجیل اور صعبتیں برداشت کیں شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر پارٹی کےقابل فخر رہنما تھے
اس موقع پر سینیئر رہنما مسلم لیگ ن عمران علی گورائیہ اور سینئر لیگی رہنما رانا عمران منج سمیت دیگر بھی موجود تھے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں