دنیا بھر میں فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی اور معروف اطالوی ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ارمانی گروپ نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق ارمانی اپنے آخری ایام تک اپنے کام سے جڑے رہے اور اپنے پیاروں کے درمیان پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہیں ان کے ملازمین اور ساتھی ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد کرتے رہیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ارمانی نئے کلیکشنز اور آئندہ منصوبوں کے لیے آخری وقت تک سرگرم رہے۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں جاری بیان میں کہا گیا کہ ارمانی گروپ میں کام کرنے والے ملازمین ہمیشہ خود کو ایک خاندان کا حصہ سمجھتے تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی آخری رسومات 6 ستمبر کو نجی طور پر ادا کی جائیں گی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Giorgio Armani (@giorgioarmani)

1975 میں اپنے نام سے برانڈ متعارف کرانے والے جورجیو ارمانی نے ابتدا میں مردانہ لباس کے محدود مجموعے سے سفر شروع کیا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اسے ایک عالمی فیشن سلطنت میں بدل دیا۔ ان کا برانڈ نہ صرف کپڑوں بلکہ جوتوں اور دیگر لگژری مصنوعات کے باعث بھی دنیا بھر میں مشہور ہے، جن کی قیمتیں لاکھوں میں ہیں۔

فیشن کی دنیا میں ارمانی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کاروباری حکمتِ عملی کے ساتھ جوڑا اور ایک ایسی کمپنی قائم کی جو آج سالانہ تقریباً 2.

3 بلین یورو کا کاروبار کرتی ہے۔ وہ جدید اطالوی فیشن اور سادگی کی خوبصورتی کے مترادف مانے جاتے تھے۔

کچھ عرصے سے علیل رہنے کے باعث وہ جون میں میلان مینز فیشن ویک کے دوران اپنے برانڈ کے شوز میں شریک نہیں ہو سکے، جو ان کے طویل کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ اپنے ہیٹ واک ایونٹس سے غیر حاضر رہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔

واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ یہ کس طرح کے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو انتہائی تباہ کن اسلحے سے لیس ہو کر واپس جا رہے ہیں؟

Afghan delegation’s claim that TTP terrorists are actually Pakistani refugees returning to their homes, absurd. He questioned how these so-called refugees could be returning armed with highly destructive weapons, not traveling openly by buses, trucks, or cars on main roads, but…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 30, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو سڑکوں یا گاڑیوں کے ذریعے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے افغان وفد کے موقف کو ان کی نیت کی بے ایمانی اور عدم صداقت کا غماز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ان کی کمزوری اور عدم خلوص کو ظاہر کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو پاکستان ہر قیمت پر جواب دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
  • تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف