گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن  کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں  تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر نے کہا کہ پاک فوج ہمیں تحفظ دے اور کچے کے ان ڈاکوؤں اور دیگر قومی شاہراہوں پر ڈکیتوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیکر پاکستان کی ترانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

سفیر شاہین اور ندیم اختر آرائیں نے کہا کہ 4 ستمبر کو موٹروے پر کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کو اغوا کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ سمجھ آگیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اب حکومت کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔ جس کا جہاں دل کرتا ہے جس طرح دل کرتا ہے وہ روڈ پر آ کرمال بردار گاڑیوں نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمور میں ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور کئی گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ دیے۔ ایک ٹائروں کی جوڑی کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہے اور ایک گاڑی میں 11 جوڑیاں ہوتی ہیں اور چند گاڑیوں کے مکمل ٹائر جو ہیں وہ تباہ کر دیے گئے۔

قائم مقام صدر کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے 11 ڈرائیورز اور اسٹاف ممبران کو اغوا کر کے بڑی دیدہ دلیری سے اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر ان کے طلب کردہ ساتھیوں کو نہ چھوڑا گیا تو ڈرائیوروں کو قتل کر کے ان کی لاشیں حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ،راولپنڈی ،فیصل اباد، گجرانوالہ، مظفرگڑھ، ملتان ،ساہیوال سمیت تمام ایسوسی ایشن اس بات پر متفق ہیں کہ اگر ہمارے ڈرائیوروں کو تحفظ نہیں ملتا تو پھر ہم راست اقدام کرنے  پر مجبور ہوںگے، اگر ہمارے کسی بھی ڈرائیور کو نقصان پہنچا اور حکومت انہیں بازیاب کرانے میں کسی طریقے سے بھی ناکام ہوئی تو پھر پاکستان کے اندر معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے ہمارا جو کردار ہے ہم اس پہ غور و فکر کر کے اپنے کاروبار کو بند کرنے کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو تحفظ نے کہا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • سعودی عرب: ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید