کراچی سے بڑا برفانی تودہ، 40 سال بعد سمندر میں پگھل کر ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔
یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔
اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔
2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا تھا، جہاں ماہرین کو خدشہ تھا کہ یہ لاکھوں پینگوئنز اور دیگر سمندری حیات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
برٹش انٹارکٹک سروے کے ماہر اینڈریو مائیجرز کے مطابق اب یہ تودہ بڑے بڑے حصوں میں ٹوٹ رہا ہے جن میں سے کئی حصے (400 اسکوائر کلومیٹر کے قریب) بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "یہ ڈرامائی انداز میں ٹوٹ رہا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں شاید قابلِ شناخت نہ رہے۔"
ماہرین اس بات پر بھی حیران ہیں کہ یہ تودہ اتنے طویل عرصے تک اپنے حجم کو برقرار رکھنے اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فاصلے تک سفر کرنے میں کامیاب کیسے رہا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔