پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کا پہلا گروپ جرمنی پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے، جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے، جہاں وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ سب افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔
ایئر برج کابل نامی امدادی تنظیم نے بتایا کہ باقی دو افراد بھی بعد میں پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع کے ساتھ نئی زندگی شروع کر سکیں گی۔
خیال رہے کہ جرمنی نے شروع میں ان افغانوں کو پناہ دینے کا وعدہ کیا تھا، جنہوں نے جرمن اداروں کے لیے کام کیا یا جنہیں طالبان کے دور میں خطرات لاحق تھے۔ تاہم، موجودہ حکومت نے مئی 2025 میں اس پروگرام کو روک دیا تھا، جس سے ہزاروں افغان پاکستان میں پھنس گئے۔
گزشتہ ماہ جرمنی نے بتایا تھا کہ 450 افغان شہری گرفتار کیے گئے، جن میں سے 200 کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔ اب صرف وہ افغان، جنہیں عدالتوں نے ویزا دینے کا حکم دیا ہے، مرحلہ وار جرمنی لائے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔