پانی کی سطح بلند ہونے پر سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد اور راولپنڈی سے 30 کلو میٹر دور سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے پانی کی سطح بلند ہونے ہر کھول دیا گیا۔
سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا تھا، دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا گیا۔
پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا، جو اس کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف 4 فیصد ہے۔
دریائے سواں کی قریبی آبادیاں حفاظتی انتظامات رکھیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقہ مکین کو ٹیلی فون اور سائرن کے ذریعے بھی انتباہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔
قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شجاع آباد اور جلال پورپیروالا کے مقام پر 2 بند پر شگاف پڑا جس کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے جب کہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی کی صورتحال بہتر ہے۔
Post Views: 3