Juraat:
2026-07-24@01:59:19 GMT

جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، وزیراعظم

دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں،شہباز شریف
فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما تفریق کی بات کرتے ہیں، خطاب
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کیا، کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کریگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو فوج کا دفاع کرنا حکومت اور علما کرام سمیت سب کی ذمہ داری ہے، معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرأت سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرأت اوربہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے، خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں، شہدا نے جان قربان کرکے کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچالیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شہباز شریف

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری