Jasarat News:
2025-12-13@00:46:23 GMT

لندن کے میوزیم سے بھی 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن : برطانیہ کے تاریخی میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کا مشہور و معروف شہر بریسٹل میں واقع ایک قدیم میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے ہیں، جن میں ملک کی نوآبادیاتی دور کے کئی بھارتی نوادرات بھی شامل ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ چوری کا واقعہ رات2 بجے برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آیا۔
حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 4 مشتبہ افراد سی سی ٹی وی میں نظر آئے ہیں، جن کی جسمانی ساخت کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چوری شدہ نوادرات میں ہاتھی کے دانت سے تیار کردہ بدھ مت کا مجسمہ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک افسر کی بیلٹ بکل بھی شامل ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ چند مہینوں پہلے بھی فرانس کے شہر پیرس کی تاریخی میوزیم سے قدیم دور کے قیمتی سکے چوری کیے جا چکے ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میوزیم سے

پڑھیں:

 7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251212-01-10

 

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے اس سال کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے پیدا ہونے والی معذوری سے بچانا اور محفوظ بنانا ہے۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے

پولیو کے خاتمے کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق کے بیٹے سمیت بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پاکستان اور دنیا بھر کے ہر بچے کو پولیو کے عالمی و علاقائی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سات روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی، جس کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائیں گے۔

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • لندن کے میوزیم سے 600 تاریخی نوادرات چوری
  • سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ کا امتحان تنازع کا شکار
  • کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار
  • برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل
  • جیکب آباد :سیپکو کی تارچوری پکڑی گئی
  •  7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی
  • لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو کل نیویارک میں سجے گا
  • بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا