وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار 455ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 81 ہزار 581 ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 126 اور خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔ اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلیے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا پیچھے رہ گیا، اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پسند دبئی بن گیا
دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔