Jasarat News:
2025-12-12@05:20:19 GMT

سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے‘گزشتہ سال پولیو کے74کیسزتھے جبکہ رواں سال 30کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ ہم ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ شہروں بشمول پشاور،کراچی اورلاہور پولیو وائرس موجود ہے، بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کےلیے مہم کے دوران قطرے ضرور پلائے جائیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھرسے وائرس کے خاتمے کےلئے
پرعزم ہے لیکن اس کے لیے سب کواپناکرداراداکرناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 30 پولیوکیسزمیں سے 19کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں،16 کیسز جنوبی خیبرپختونخوا میں سامنے آئے جہاں امن و امان کی صورتحال کے باعث دو لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

حیدرآباد: مہنگائی اوربے روزگاری میں پسی عوام کو زندہ دفن کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں کے جینے کا آخری سہارا بھی چھینا جارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: مہنگائی اوربے روزگاری میں پسی عوام کو زندہ دفن کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں کے جینے کا آخری سہارا بھی چھینا جارہاہے
  •  7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی
  • مصطفیٰ کمال نے انسدادِ پولیو مہم کی پذیرائی کیلئے منفرد تجویز پیش کردی
  • پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
  • ریاض میں مومینٹم 2025 ترقیاتی مالیاتی کانفرنس کا افتتاح
  • پولیو کے خاتمے کےلئے پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان