ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت بلوچستان میں پاک فوج زندہ باد ریلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر صوبہ بلوچستان کہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ بمقام میزی اڈ ا میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبہ بلوچستان کے صدر نثار خان اٹک زئی نے کی ،ریلی میں افواج پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ کے نعر وں سے بلوچستان کی فضا گونجتی رہی اس موقعے پر صدر نثار خان اٹک زئی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی افواج پاکستان کے حق میں اپنے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ہے اور ہمافواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سر حد وں پر جام شہادت نو ش کر نے والے جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جب بھی افوج پاکستان نے ہمیں یا د کیا ہم نے صفہ اول کا کر دار ادا کیا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز قدم بڑھاو ¿ ہم تمہارے ساتھ ہیں پاک فوج قدم بڑھاو ¿ صوبہ بلوچستان تمہارے ساتھ کھڑا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔