یوٹیوب نے پاکستان میں پہلے اردو رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ کی نشریات روک دی ہیں۔ یہ شو 50 اقساط تک نشر ہوا، تاہم حال ہی میں اسے پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا، حالانکہ دیگر ممالک میں یہ اب بھی دستیاب ہے۔

شو کا فارمیٹ برطانوی رئیلٹی ہٹ ’Love Island‘ کی طرز پر تیار کیا گیا تھا اور مقامی تفریحی صنعت کی عام حدود کو پار کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کے بعد عائشہ عمر کی وضاحت، سوشل میڈیا صارفین اب کیا کہتے ہیں؟

شو کے انسٹاگرام پیج پر کہا گیا ہے کہ ’ہمارا پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی پاکستانی ناظرین کو کہا گیا ہے کہ وہ وی پی این کا استعمال کرکے شو دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب نے فوری طور پر عالمی خبر رساں ادارے کی اس بارے میں وضاحت کی درخواست کا جواب نہیں دیا کہ شو کیوں معطل کیا گیا۔

شو کے ٹریلر میں میزبان اور اداکارہ عائشہ عمر سفید لباس میں ولا میں داخل ہوتی ہیں، جہاں وہ شرکا سے ملتی ہیں۔

یہ اردو زبان کا شو ناظرین میں کافی مقبول رہا اور ابتدائی ٹریلر کو 2 ملین سے زیادہ ویوز ملے۔ آن لائن مقبولیت سے ظاہر ہوا کہ ملک کے نوجوان، جو ڈیجیٹل طور پر جڑے ہیں، روایتی تحفظات رکھنے والوں سے کافی مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ایک درخواست بھی موصول ہوئی تھی جس میں شو پر پابندی کی استدعا کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ شو غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے ساتھ رہنے کے ذریعے ملک کے مذہبی اور سماجی اقدار کے خلاف ہے۔

پیمرا نے تصدیق کی کہ انہیں ’لازوال عشق‘ کے حوالے سے بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، لیکن کہا کہ اس کے پاس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل

پیمرا نے مشورہ دیا کہ آن لائن مواد کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے، جس نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اقساط ڈیلیٹ عائشہ عمر لازوال عشق متنازعہ شو وی پی این وی نیوز یوٹیوب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقساط ڈیلیٹ لازوال عشق وی پی این وی نیوز یوٹیوب لازوال عشق

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش