Daily Mumtaz:
2025-12-14@13:30:29 GMT

18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختون خوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔

ممکنہ موسمی صورتِ حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش و برفباری متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علاقوں میں متوقع ہے

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

 بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، باجوڑ اور مہمند میں بارش ہونے کی توقع ہے، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر میں آج چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 16 دسمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، 13سے 15 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برف باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلیات میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں آج سے بارش و برفباری کا امکان ہے، اس بارے میں  پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی

چترال، دیر، سوات، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں آج سے 15 دسمبرتک بارش و برفباری کا امکان ہے، برفباری کے باعث ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دو نئے اسپیلز کی پیشگوئی کر دی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا