خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمہؑ کی شبِ شہادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینیؒ تھران میں عزاداری کی تیسری شب کے مراسم میں ہزاروں عقیدتمندوں اور متعدد حکومتی ذمہ داران اور تینوں قوتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے بے مقصدگی، بے نظمی، اولویت اور ترجیحات کے نہ ہونے اور جلد بازی جیسے عوامل کو وقت کے ضیاع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیقہ کبریٰؑ نے صدقٖ نیت، مقصدیت، درست اولویت بندی، اور وقت کے جامع استعمال کے ذریعے اپنی مختصر مگر بابرکت عمر میں اسلامی معاشرے اور نبوی خاندان کے لیے عظیم خدمات انجام دیں، اور تبیین، روشنگری اور دفاعِ ولایت کے میدان میں مؤثر قدم اٹھائے۔ اس مجلس میں میثم مطیعی نے بھی بانوئے دو عالم، حضرت فاطمہؑ کے مصائب پڑھے، نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضرت فاطمہ وقت کے

پڑھیں:

فیصل بینک کیلیے بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 ء کا اعزاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)فیصل بینک لمیٹڈ کو کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے تحت منعقد ہونے والا 11ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز میں بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 (مڈ سائزڈ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ نمایاں اعزاز فیصل بینک کی مسلسل خدمت کے اعلیٰ معیار، ملک گیر وسعت اختیار کرتے نیٹ ورک اور ڈیجیٹلی طور پر بااختیار اور شریعت کے مطابق ریٹیل بینکنگ خدمات کی فراہمی میں فیصل بینک کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں بینک نے اپنی پروڈکٹ رینج میں نمایاں اضافہ کیا، ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سلوشنز کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کی خدمت کے لیے برانچ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی۔اس موقع پر فیصل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی آر بی اے ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے یہ اعزاز ملنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈ اسلامی بینکاری کے ہمارے عزم اور شریعت کے مطابق مالی معاونت کو زیادہ قابلِ رسائی، جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے ہمارے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی توسیع، جدید ٹیکنالوجی اور بڑھتے ہوئے قومی نیٹ ورک کے ذریعے ہم یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اخلاقی بینکاری اور جدت ساتھ ساتھ ترقی کر سکتے ہیں۔یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ایمان، دیانت اور ذمہ داری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے یہ اعزاز ہماری ٹیم کی محنت اور ہمارے معزز صارفین کے اعتماد کا اعتراف ہے، جو ہمیں اسلامی مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقدار فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حضرت فاطمہؑ کی تشییع جنازہ و تدفین کی پوشیدگی
  • حضرت فاطمہؑ کا پوشیدہ مزار اور غیبت و قیام امامؑ زمانہ
  • خفیہ قبر کے رموز، پوشیدہ مزار بطورِ ابدی احتجاج
  • ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت
  • 2025 کا ’بہترین اردو ادیب‘ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کے نام
  • تہران، ایام فاطمیہؑ کی دوسری شبِ عزاداری رہبرِ انقلاب کی حاضری
  • یکم تا 3 جمادی الثانی ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) منائے جائیں گے، جعفریہ الائنس
  • کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کار ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لے میدان میں آگئیں
  • فیصل بینک کیلیے بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 ء کا اعزاز