لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے، میاں نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ان کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، جیل نہیں گئے اور دوبارہ مینڈیٹ دیا گیا۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملک میں وہ جمہوریت نہیں ہے جو دیگر ملکوں میں ہے، لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو آزادی مل گئی ہے اور ان کو پہلی مرتبہ ماسک کے بغیر دیکھا ہے۔
عمران خان سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہتے کہتے بڑی دیر کردی ہے، ہمارے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے، آپ نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ ہم سے چھینی، یہ عمر ایوب خان کی سیٹ ہم جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، تین کروڑ لوگوں کی ہم نمائندگی کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، آپ نے ہم سے ایک سیٹ نہیں لی بلکہ ہم سب کی سیٹیں لی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد منظور،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب اماراتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر نواز شریف نے کہا کہ لگتا ہے
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔