City 42:
2025-10-28@08:15:22 GMT

پنجاب پولیس کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

علی ساہی: پنجاب پولیس نے سموگ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 14 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔

115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 86، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 10 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 1642 مقدمات درج اور 1571 افراد گرفتار کیے گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 15 ہزار 806 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے شاہراہوں، صنعتی علاقوں اور دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔
 
 
 

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔

اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری
  • دنیا بھر میں 28 نئے ’کاربن بم‘ منصوبے جاری، ماحولیاتی بحران میں خطرناک اضافہ
  • سپارکو کا بین الاقوامی جیو اے آئی کورس، جنگلاتی تحفظ میں نیا سنگِ میل
  • لاہور میں اسموگ: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
  • بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • ٹھٹھہ، کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانی زیر حراست
  • غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری