سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 33ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 543روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 795روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے سے 5ہزار 124روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
ایک تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 4095 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 433862 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت43 روپے کی کمی سے 5 ہزار 67 روپے ہوگئی۔