بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی بھرمار، 77 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔
مزید برآں، قومی شاہراہ این-25 لسبیلہ، وندر، سرانان، این-50 شیرانی اور سوراب پر ایک، ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اسی طرح این-8 کیچ، این-85 پنجگور، واشک، بارکھان اور این-40 نوشکی پر بھی ایک، ایک حادثہ رپورٹ ہوا جن میں مجموعی طور پر 20 افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ان حادثات کی بڑی وجوہات ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں کی حالت بہتر کی جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد زخمی ہوئے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔