الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ میں شہریوں، امیدواروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے انتخابی حلقے میں ووٹوں کی فہرست کی تصدیق کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جامع انتظامات کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج، انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں لازمی چیک کریں۔ الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج یا درستگی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رجوع کریں۔ بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا پروگرام جاری کرے گا، اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد دفعہ 39 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کسی بھی قسم کی ترمیم، اندراج یا درستگی ممکن نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار تھا۔ گزشتہ حکومت کے دور میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •   جی بی الیکشن: مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • جی بی الیکشن:سکردو سےمسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر