بلوچستان کی خونی شاہراہیں: جولائی میں 2 ہزار 207 حادثات، 26 جاں بحق، 2913 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے:
| شاہراہ | حادثات کی تعداد | زخمی افراد | جاں بحق افراد |
| N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) | 977 | 1313 | 17 |
| N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) | 919 | 1154 | 5 |
| N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) | 92 | 138 | — |
| N-70 (لورا لائی-ڈیرہ غازی خان) | 66 | 91 | — |
| N-85 (پنجگور-سوراب) | 71 | 105 | — |
| M-8 (موٹروے حب-خضدار-آواران) | 56 | 82 | 1 |
| N-40 (نوکنڈی-تفتان) | 26 | 30 | 1 |
ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں:
تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ، خراب سڑکیں اور حفاظتی اقدامات کی کمی، گاڑیوں کی فٹنس اور چیکنگ کا فقدان، دورانِ سفر تھکاوٹ اور نیند کی کمی۔
شہری حلقوں اور ٹریفک ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں کی مرمت اور توسیع کی جائے۔ ٹرک اور بس ڈرائیورز کے لیے لازمی ٹریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ متعارف کرائے جائیں۔ ہر بڑی شاہراہ پر ریسکیو اسٹیشنز، ایمبولینس، اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسپیڈ کیمروں اور ریگولر چیکنگ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ میں ٹریفک حادثات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ میں ٹریفک حادثات قومی شاہراہ حادثات کی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔