پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات کرنے والے سینئر رہنماں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان شامل تھے، رضوان صادق، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چودھری، چودھری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل اور یاسر عرفات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسلم لیگی رہنماوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کی وزیراعلی سندھ کے بطور معاون خصوصی تقرری پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چودھری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر اپنی مثبت شناخت کا مرحلہ جیت لیا، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے، سب کو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، سفارتی محاذ پر کامیابی بہت بڑا چیلنج تھا، جسے سپہ سالار اور حکومت نے ملکر عبور کیا، اب اندرونی مسائل اور سیاسی نفرت سے نمٹنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، بلوچستان کے مسائل ہر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے، بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے، بھارت بلوچستان میں نفرت پھیلا رہا اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں فورسز کے جوانوں، عام شہریوں کی شہادتوں پر غمزدہ ہوں، بلوچستان میں پائیدار امن ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بلوچستان کے معاملات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، بلوچستان پر پارلیمانی کمیٹی نے جامع سفارشات مرتب کی تھیں، ان سے رہنمائی لے کر بلوچستان مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح بلوچستان میں قیام امن اور اس کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، سیکیورٹی ذرائع کی وضاحت ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد کے پی پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ بلوچستان میں بہترین تشخص ذاتی مفادات
پڑھیں:
پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے: عرفان خان نیازی
پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے اور بہترین اننگز کھیلتا ہے۔
جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹینشن نہیں لینی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پُراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا۔
محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئرز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا سوچ رہا ہے کون ٹیم میں کیا رول پلے کر رہا ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے، بھارتی ٹیم میں بھی کچھ کھلاڑی بہترین پرفارم کرنے والے ہیں۔
پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر کپتان نے کہا کہ یہ کوئی خاص بات نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو نہ ملائے، یہ بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی، بھارتی ٹیم سے پہلے بہت اچھے تعلقات تھے اب تعلقات ویسے نہیں رہے۔
ڈریسنگ روم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت بہترین ہے، سب کھلاڑیوں کی آپس میں بہت اچھی دوستی ہے۔
دوسری جانب جیو پاکستان سے گفتگو کے دوران پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں، بھارت کے خلاف میچ جتنے کا بہت بہترین احساس ہوتا ہے۔
معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ تیاری ہر میچ کے لیے کی جاتی ہے مگر بھارت کے خلاف محنت سے کھیلا، میں نے اپنی پرفارمنس کے لیے سخت تیاری کی اور اس کا پھل ملا۔
ایک سوال کے جواب میں معاذ صداقت نے بتایا کہ اُن کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔
معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز ٹی20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی طرف سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان نے 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 47 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔
گروپ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
پاکستان کی طرف سے شاہد عزیز نے 3، سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، معاذ صداقت نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔