بلوچستان میں ساڑھے 7 کلو سونا چھیننے کی واردات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
علامتی فوٹو
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ساڑھے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کے قریب بھاری مقدار میں سونا چھیننے کی واردات ہوئی ہے، ملتان کے رہائشی 2 افراد کوچ میں ساڑھے 7 کلو سونا کوئٹہ لا رہے تھے، جو چھین لیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق 3 مسلح افراد نے کوچ کو روک کر سونے سے بھرے بیگ چھین لیے ہیں، لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ کے لحاظ سے مہنگا ترین ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 719ڈالر فی اونس کی بلند سطح کو چھو گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 93ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2915روپے بڑھ کر 3لاکھ 37ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔