بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔
لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔
کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی نامہ ہو گیا تھا، گزشتہ روز مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا، مقتولین کوئٹہ کے لیے نکلے، راستے میں رات ہونے پر لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں رات گزاری۔
صبح مقتولہ کے بھائیوں نے ٹیلی فون کر کے ان کی لوکیشن معلوم کی اور وہاں پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے، لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو ’سچ بتائیں، کہانی بہت مزے کی ہے،‘جمشید دستی نااہلی کیس: این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میاں بیوی
پڑھیں:
کراچی میں سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی 29 جولائی 2025 کو کی گئی جب ملزمان کراچی سے ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، گرفتار ملزم سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 18 مئی 2025 کو ضلع بدین میں ہونے والے قتل کی واردات میں ملوث پائے گئے جس کا مقدمہ تھانہ بدین میں نمبر 117/2025 کے تحت درج ہے۔
حکام کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نے قتل کی واردات سے قبل حیدرآباد میں قیام کیا اور مکمل ریکی کی۔
یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی اور پولیس کی لکی مروت میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک
ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے اور وہ متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری تکنیکی شواہد اور مستند انٹیلیجنس کی بنیاد پر ممکن ہوئی۔
آئی جی سندھ نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کے لیے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن پولیس دہشتگرد سی ٹی ڈی کراچی