بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کریں گے۔
ایوان صدر میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہنر سیکھ کر نوجوان دیارغیر میں ملک کا نام روشن کریں گے، ہنرمند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نرسنگ جیسے شعبے کی بڑی مانگ ہے، بچیوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر آصف علی زرداری کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ امام نے صدر مملکت کو مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ صدر مملکت کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو مستحکم کرنے میں ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے، دونوں ممالک اپنے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔\932