مصطفیٰ کمال کی بھارت سے بغیر علاج واپس آنیوالی 2 بچیوں کی مدد کیلئے کوششیں تیز
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کےلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کےلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر بچیوں کے علاج کے
پڑھیں:
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
مزید :