بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق منہگا پڑے گا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق مہنگا پڑے گا۔
عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، لاہور کو دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق افسران کہہ رہے ہیں کہ وہ پاکستان سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے کل اپنے طیارے اڑائے اور بھاگ نکلے، جب ہمارے طیارے اڑے تو ان کے طیارے نظر بھی نہیں آئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی نئی بات نہیں، بھارت ماضی میں بھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطلاعات پنجاب
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :