فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ڈاکٹر فاروق ستار — فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پرِی بجٹ سیشن اجلاس پر کراچی میں ہونے والی مشاورتی بیٹھک میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملکی مسائل سے نمٹنے کےلیے سیاسی جماعتوں کو افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بہتر بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے.
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ٹیکسز میں ریلیف دلوانے کے حوالے سے بجٹ میں سفارشات پیش کرے گی۔
اس موقع پر نسرین جلیل نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام اور افراطِ زر کی شرح کم کرنے کےلیے ایم کیو ایم آئندہ بجٹ پالیسی میں کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
اسلام آباد (ًؐنمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا، دوسری جانب ذرائع قومی اسمبلی کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔ پارلیمانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔وزارت خزانہ میں پیپلز پارٹی اور حکومتی ٹیم کے درمیان اجلاس ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کئے جا سکے۔ پی پی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔