ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
میں گزشتہ دو دنوں سے ’’گھوڑوں کے شہر میں اکیلا آدمی‘‘ کے شہر اسلام آباد میں ہوں جہاں کی بحریہ یونیورسٹی میں میری بیٹی ایم ایس کر رہی ہے ،وہ اور اس کی دوست ایمان پچھلے پانچ سال سے اس شہر بے اماں میں موجود ہیں ،انہوں نے چار سال انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کے لئے گزارے میرا اور میری فاطمہ کا یہ وعدہ تھا کہ ہر مہینے میں اس سے ملنے آیا کروں گا مگر میں ایک بار بھی اپنے وعدے کے مطابق اسلام آباد نہ آسکا کہ یہاں ناگفتہ بہ حالات نے اجازت ہی نہ دی ۔میں اس بے مروت شہر کے اخبار کے ادارتی صفحہ پر ہر دوسرے دن کے سورج کے ساتھ طلوع ہوتا ،اس دوران میری بیٹی نے اپنی مادر گیتی کے حوالے سے بہت دکھ سہے، آئے دن جامعہ کی خود مختاری کے گھمنڈ میں مبتلا کوئی نہ کوئی گمبھیر مسئلہ کھڑا کردیتی ،میں لہو کے آ نسو پی کر رہ جاتا کہ سمسٹر سسٹم میں سارے نمبر ان اساتذہ کے اختیار میں ہوتے تھے اور یہ فرعونیت کے لہجے میں بات کرتی تھیں بچیوں کو بلا جواز بات بات پر پراگندہ حال کرنا ان کا روزانہ کا معمول بن گیا ہوا تھا۔
ایسے ماحول میں حساس بچیوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا گھٹ گھٹ کے مرتی رہتی تھیں ،کسی وجہ سے چھٹی کی ضرورت پڑجاتی تو اساتذہ کی صورت میں کئی پہاڑ سر کرنے پڑتے اور سمسٹر کے آخر میں امتحان میں شمولیت کے لئے بچیوں کو انتہائی مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا، اکثر اوقات تو انہیں فیل کردیا جاتا، یوں انہیں پھر سے اپیئر ہونا پڑتا کریڈٹ آورز کبھی پورے ہی ہونے کو نہیں آتے تھے،کسی ایک اسائیجمنٹ پر دستخط کروانے کے لئے اساتذہ کے پیچھے کئی کئی دن جوتے رگڑنے پڑتے ، اساتذہ کے کلاس میں آنے نہ پر کوئی قد غن نہیں تھی، دوردراز شہروں سے آنے والی طالبات کو ذرا سی تاخیر پر کڑی سزا سے گزرنا پڑتا ۔کوئی ڈیکورم نہیں تھا کہ جس کے تحت معمولات کو چلایا جاتا ۔ طالبات کو اپنی شکایات پہنچانے کا کوئی نظام نہیں نہ ریکٹر تک کسی کی رسائی نہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے شنوائی کی سہولت دے رکھی تھی اور حالات جوں کے توں ہیں اساتذہ اور طالبات کے درمیان ہم آہنگی کا گمان ہی مشکل اور والدین کی میل ملاقات تو ویسے ہی شجر ممنوعہ کی مثل ۔اذن گویائی کے سب دربند ہم بے چارے والدین بچیوں کے درد کے نوحے پڑھ رہے ہوتے ہیں اور بچیاں اپنے دکھ چھپانے میں لگی ہوتیں کہ کہیں کوئی بات باہر نہ نکل جائے کہ نکل گئی تو ایک پہاڑ کی طرح ٹوٹ پڑے گی۔
ویسے اجتماعی سماجی زندگی کو دیکھتے ہیں تو ہر سمت عجیب سے حالات ہیں جو سنورنے کی جانب آہی نہیں ر ہے ایک بھونچال کی سی کیفیات میں زندگی کر رہے ہیں وہ جو کسی شاعر نے کہا تھا کہ
جہاں بھونچال بنیاد فصیل و درمیں رہتے ہیں
ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
یہ فقط تعلیمی ماحول کے حوالے ہی سے نہیں، سیاسی حالات میں بھی یہی افرا تفری مچی ہے۔کہیں حکومت بہتری کے لئے ہاتھ پائوں مارتی ہے تو اس کی ساری تپسیا بالا بالا صاحبان اختیار کے ہاتھوں بے ثمر ٹھہرتی ہے ، مقامی سطح تک سہولیات کے فقدان میں کوئی افاقہ نہیں ہوتا۔حکمرانوں کی طرف راشن کی جو سہولتیں مہیا کی گئیں وہ بھی اندھے کی بانٹ کی مثل کہ ضرب المثل ہے ’’اندھا بانٹے ریوڑیاں بار بار اپنوں ہی کے بیچ‘‘ ریاست کی باگ ڈور حکومت کے ہاتھ میں نہیں وہ اپنا رونا روتی ہے ۔نہ ریاست کی ریڈ نہ حکومت کی ، عام آدمی لاچار و نامراد زندگی بسر کر رہا ،حقوق و فرائض کا احوال کس سے بانٹیں سب اپنے اپنے حصے کا دشت بے اماں ناپ رہا ہے وہ احسان یوسف نے کہا تھا کہ کہیں تو آئے نظر اب وفا کا اندلس بھی چراغ پھینک سکوں کشتیاں جلا بھی سکوں حکومت کہنے کو الفاظ کے پھاہے رکھنے میں مصروف مگر سب انہیں کے لئے ہورہا ہے جن کی تجوریاں بھری ہوئی ہیں ،پہلے تھوڑے وزیر ،مشیر تھے کہ اب نئی فوج ظفر موج پوری تیاری سے قوم پر مسلط کئے جانا کا اہتمام ہوچکا۔ نئے اخراجات کے پنڈورے بکس کھلیں گے تو مہنگائی کا دیو گلی رقص کرے گا اور وہ گھرانے جنہیں رمضان المبارک میں جتنی مٹھی آٹا دیا گیا تھا اتنے دن فاقے کاٹیں گے اور نئے وزیر مشیر ان افتاد گان خاک کے نصیبوں پر قہقہے لگائیں گے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئو ں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے
، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحیی خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا،
رول آف لا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے، افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔ع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم