City 42:
2025-12-01@16:09:20 GMT

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال خطرے میں پڑگئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

سٹی 42: بانی سے ملاقات نہ ہونے پر  پی ٹی آئی کی  احتجاج کی کال پھر کھٹائی میں پڑ گئی ۔

 پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو  سرکاری  مشنری کے استعمال سے روک دیا ہے ۔ 

  پی ٹی آئی  احتجاج کے لیے  علی امین گنڈا پور اپنے  دور حکومت میں سرکاری مشنری اور  سرکاری  عملے کے ساتھ ساتھ  پولیس فورس کو بھی  احتجاج کا حصہ بناتے رہے ہیں ۔ پولیس  کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے احتجاجی مارچوں میں  استعمال کرتے رہے ہیں ۔ اب  تحریک انصاف کی احتجاج کی کال  شروع ہونے سے پہلے ہی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

پشاور ہائیکورٹ نے  کےپی حکومت کی سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سرکاری گاڑی، مشینری یا عملہ احتجاج، مارچ یا سیاسی ریلی میں استعمال نہیں ہوگا۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ سرکاری وسائل کا غیر مجاز استعمال بدعنوانی اور اختیار کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ حکومت سیاسی سرگرمیوں میں مکمل غیرجانبداری یقینی بنائے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کا سیاسی استعمال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے حکومتی اہلکاروں کے سیاسی استعمال پر سخت اظہارِ تشویش کیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔عدالت نے احتجاج اور ریلیوں میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

عدالت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری وسائل کے قانونی اور مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے سرکاری ملازمین کو سیاسی ریلیوں اور مارچ میں شرکت سے روک دیا ہے۔عدالت نے سرکاری مشینری کے سیاسی استعمال پر سخت نوٹس لیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کی راہ بند ہو گئی ہے۔

 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

دوسری جانب اسلام آباد  کی  ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔

کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔ 

نوٹیفیکشن کے مطابق نومبر کی 18 تاریخ کو دفعہ 144 لگائی گئی تھی جو کہ 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہے ۔ اس لیے  تاحال  اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے 

بحرین میں مستقل رہائش حاصل کریں، آسان شرائط سامنے آگئیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرکاری وسائل ہے کہ سرکاری ہے عدالت نے پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشتگردی، پشاور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

وادی تیراہ میں خوارج کی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج نے تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ تیراہ اور پشاور کے درمیان فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر ہے، جسے طے کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں افغان خارجیوں نے تیراہ کا راستہ اختیار کیا۔
ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا اور وہ قبائلی علاقے سے پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں کارروائیاں کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے اور منشیات کے کاروبار سے جڑے اندرونی مفادات بھی خطے میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں حملوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • کراچی: دودھ کے نمونے مضرصحت وناقابل استعمال، رپورٹ عدالت میں پیش
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی دائرہ اختیار کی درخواست خارج
  • 26نومبر احتجاج؛ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد
  • کراچی: دودھ کے نمونے مضرصحت اور انسانوں کیلئے ناقابل استعمال قرار، رپورٹ پیش
  • کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی
  • سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی
  • وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشتگردی، پشاور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی