City 42:
2026-07-24@01:13:09 GMT

 گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

عمران یونس: گھربیٹھےگاڑیوں کےپرکشش نمبرآن لائن رجسٹرکرانےکی  آخری تاریخ 30اپریل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہری پسندکےنمبرکےحصول کیلئےای آکشن ایپ اورویب پورٹل پررجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ پرماہ اپریل کیلئےخواہشمندافرادکی رجسٹریشن کاآغازہوچکاہے،پنجاب آئی ٹی بورڈاورمحکمہ ایکسائزپنجاب کےاشتراک سےایپ پررجسٹریشن کاآغازہوا۔

خواہشمندافراد30اپریل تک اپناپسندیدہ نمبرحاصل کرنےکیلئےرجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے،بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔

ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے لئے بری خبر، سخت فیصلہ کرلیا گیا

 چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کہا ہے کہ ای آکشن سسٹم کی بدولت شہریوں کوسرکاری دفاترجانےکی ضرورت نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا کشن ایپ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار