کراچی:

تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراصت علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔

قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے گئے۔

اس موقع پر طارق حسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تن سازوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، حکومت کو ان باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 

ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔

چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔
 

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ 
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال