قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ٹوکیو: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا 25 سال بعد اور پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ کے دورہ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالی فہرست میں دیئے گئے نام جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد میں شامل نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر سب نے اخراجات ذاتی جیب سے ادا کئے، جاپان سے پاکستان کے تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر جھوٹ کے پجاریوں کو بہت تکلیف ہے جبکہ ہر محب وطن اس پر خوش ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں تکلیف ہے کہ جاپان کی شہری ترقی، ٹیکنالوجی اورنوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبے شروع کرنے کی طرف پیش رفت کیوں ہو رہی ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جلنے والوں کا منہ کالا ہی ہوتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف عوام اور صوبے کی ترقی کے لئے کام کرتی رہیں گی، حاسدین کو جھوٹ اور پراپیگنڈے کی ہی توفیق ملی ہوئی ہے، انہیں مبارک ہو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بخاری نے کہا
پڑھیں:
وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت، خاص طور پر طالبان رجیم، دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان میں امن کی ضمانت دے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری تبھی ممکن ہے جب دہشت گردی کی روک تھام یقینی ہو، اور ثالثی کے ذریعے پاکستان کے مفادات کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ وفاقی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو سمجھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے ملک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔