شاہد آفریدی اور انضمام الحق ایک بار پھر شارجہ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
شارجہ(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈس شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔
پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔
انضمام الحق نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔
شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا آغاز ٹیپ بال سے کیا اب دوبارہ یہ کرکٹ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیل رہا ہوں۔
تلکارتنے دلشان کا خیال ہے کہ نیا ٹیپ بال فارمیٹ جلد عالمی اُفق پر نمودار ہونے جارہا ہے جہاں ماضی کے اسٹارز کے ساتھ نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان کرکٹ کے اسٹار محمد حفیظ، سہیل تنویر ، تیسرا کے موجود سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل بھی شارجہ کے میدان میں اتر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انضمام الحق
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔