Express News:
2025-04-25@11:23:38 GMT

کراچی؛ نجی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کراچی:

نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

نارتھ کراچی کے علاقے رشید آباد میں نجی اسکول ٹیچرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی قراردے کے تفتیش شروع کردی۔

جمعے کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی رشید آباد میں نجی اسکول کے باہرگھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ خان مائیل ولد میروف خان کے نام سے کی گئی ۔

مقتول پیشے کے لحاظ سے نجی اسکول میں ٹیچر تھا  اور اس کا آبائی تعلق تحصیل دتہ خیل ضلع شمالی وزیرستان سے تھا۔ 

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری طور پرجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

ایس ایچ اوخواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول خان مائیل کونجی اسکول کے مرکزی دروازے کے باہرگھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اسکول کے باہر ایک شخص چادر اوڑھ کر مقتول کا انتظار کر رہا تھا۔ جیسے ہی خان مائیل اسکول کے باہر پہنچا توچادر اوڑھے کھڑے شخص نے اپنے ساتھی کو اشارہ کیا اورساتھی نے اس پرفائرنگ کردی، جس کے بعد دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کرفرارہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ مسلح ملزمان نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا ہے۔ مقتول کو ایک گولی سرمیں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

نجی اسکول کے ایک استاد نے بتایاکہ مقتول خان مائیل گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسکول میں چھٹی اور ساتویں جماعت کے مختلف مضمون پڑھا رہا تھا  اور اس نے کبھی اپنی کسی ذاتی دشمنی کے حوالے سے کسی کو نہیں بتایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے قتل نجی اسکول کے نے فائرنگ قتل کردیا خان مائیل

پڑھیں:

کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی:

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق دوسرا گرفتار ملزم طلحہ عرف صدام متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور دونوں ملزمان گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گینگ چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران چوری شدہ سوزوکی آلٹو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل