گجرات میں اسکول پرنسپل نے ٹیچر پر تھپڑوں کی برسات کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی شہر گجرات میں ایک اسکول کے پرنسپل کی ٹیچر کو 18 بار تھپڑ مارنے کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نویوگ اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے استاد پ تھپڑوں کی بارش کردی، مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلق استاد کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سے پیدا ہوا تھا۔
پرنسپل نے استاد پر کلاس میں نامناسب رویے اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا جب کہ استاد نے کہا کہ پرنسپل نے اسکول میٹنگ کے دوران غصے میں اس پر حملہ کیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل ایجوکیشن انسپکٹر معاملے کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں افراد نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، استاد نے دعویٰ کیا کہ پرنسپل نے طلبا سے اپنے پیروں کی مالش کرائی جب کہ پرنسپل نے الزام لگایا کہ استاد نے طلبہ کو اپنے گھر بلایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرنسپل نے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔